کیریئر کاؤنسلنگ کا مشن

کیریئر کاؤنسلنگ کا مشن

کالم از: سر جاوید بشیر


 ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں ہر شخص کو اپنا مسئلہ سب سے بڑا لگتا ہے۔ کوئی کہتا ہے مہنگائی سب سے بڑی بیماری ہے، کوئی کہتا ہے کرپشن نے ملک کھا لیا ہے، کوئی دہشت گردی کو سب سے سنگین سمجھتا ہے۔ یہ سب اپنے اپنے طور پر درست ہیں، لیکن میں آپ کو سچ بتاؤں؟ اصل المیہ ہماری نوجوان نسل ہے۔ وہ نسل جو کل کو ملک سنبھالے گی، وہ نسل جو اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گی، وہی نسل آج گمراہ کھڑی ہے۔ اُس نوجوان کو نہیں معلوم کہ اُسے آگے کرنا کیا ہے۔ اُسے نہیں پتا کہ کون سا مضمون اُس کی فطرت اور اُس کے مقصد کے مطابق ہے۔ وہ بس دھکے کھا رہا ہے، کبھی والدین کے دباؤ پر ڈاکٹر بننے کی کوشش، کبھی معاشرے کے کہنے پر انجینئر بننے کی خواہش، اور کبھی دوستوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے کسی اور لائن میں داخلہ۔


اب سوال یہ ہے کہ اس کا قصور کس کا ہے؟ کیا یہ صرف نوجوان کی اپنی کمزوری ہے؟ نہیں قصور اُس نظام کا ہے جس نے اُسے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر میں کیریئر کاؤنسلنگ ہوتی ہے۔ وہاں ماہرین بیٹھتے ہیں، جو ہر بچے کے ذہن، اُس کی دلچسپیوں اور اُس کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہیں، اور پھر اُس کے مطابق اُسے راستہ دکھاتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں اس شعبے پر بھی وہی لاپرواہی ہے جو صحت، تعلیم اور انصاف کے ساتھ ہے۔ یہاں یہ اہم ترین شعبہ سرے سے موجود ہی نہیں۔ ہاں، کہیں کہیں چند ادارے ہیں جو یہ خدمت سرانجام دے رہے ہیں، مگر وہ اونٹ کے منہ میں زیرا ہیں۔


ہمارے معاشرے میں تو صورتحال یہ ہے کہ ہر استاد کو بھی ایک بہترین کیریئر کاؤنسلر ہونا چاہیے تھا، مگر افسوس! جب پورا نظام ہی بگڑا ہوا ہو تو استاد بھی اپنے فرائض کو بھول جاتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا، ہمارے اسکولوں اور کالجوں میں استاد نصاب تو پڑھا دیتے ہیں، لیکن شاگرد کو یہ نہیں بتاتے کہ یہ نصاب اُس کے مستقبل سے کیسے جڑتا ہے۔ ایک بچہ ریاضی پڑھ لیتا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ ریاضی اسے انجینئرنگ کی طرف لے جا سکتی ہے، یا اکنامکس کے میدان میں اُس کے لیے نئی دنیا کھول سکتی ہے۔ ایک بچہ بائیولوجی پڑھ لیتا ہے، مگر یہ نہیں جانتا کہ یہ صرف ڈاکٹر بننے کے لیے نہیں بلکہ بائیوٹیکنالوجی، زراعت اور فارماسیوٹیکل بھی اُس کے لیے دروازے کھول سکتی ہے,اسے سی ایس ایس کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے یا وہ اسپیس سائنس کے لیے بنا ہے؟؟۔


یہی وجہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل آج کنفیوز ہے۔ وہ موبائل اور سوشل میڈیا پر اپنی زندگی ضائع کر رہی ہے۔ اُنہیں کوئی ایسا ہاتھ نہیں ملتا جو اُنہیں کہے کہ "بیٹے، یہ تمہارے لیے صحیح راستہ ہے۔"

 الحمدللہ، آج سے میں ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ یہ ہے "کیریئر کاؤنسلنگ کا مشن"۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے سوالات مجھ سے پوچھیں۔ آپ کمنٹس میں لکھیں، آپ اپنی الجھنیں بیان کریں، اور ہر ہفتے(Saturday) کو میں آپ کو جواب دیا کروں گا۔ یہ صرف ایک کالم نہیں ہو گا، یہ ایک مشن ہے۔ یہ وہ مشن ہے جو کسی ایک بچے کی زندگی بدل سکتا ہے، کسی ایک گھر کو خوشیوں سے بھر سکتا ہے، اور بالآخر پورے ملک کو ایک نئی سمت دے سکتا ہے۔


یاد رکھیے، یہ صدقہ جاریہ ہے۔ آپ بھی میرا ساتھ دیجیے۔ آپ اس کالم کو جتنا زیادہ پھیلائیں گے، اتنے زیادہ نوجوانوں تک یہ پیغام پہنچے گا۔ شاید آپ کے ایک کلک سے کسی بچے کو اپنی اصل راہ مل جائے۔ اور جب وہ بچہ بڑا ہو کر ملک کے لیے کارنامہ انجام دے گا تو اُس کے ہر اچھے عمل میں آپ کا بھی حصہ ہو گا۔


قومیں بڑے انقلابوں سے نہیں، چھوٹے چھوٹے انفرادی فیصلوں سے بنتی ہیں۔ ایک بچہ جب اپنی اصل پہچان پا لیتا ہے، تو اُس کی کامیابی پورے معاشرے کی کامیابی ہوتی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کی الجھنیں، اُن کے خوف، اُن کی کنفیوژن ختم کرنا ہی اصل خدمت ہے۔ یہی وہ کام ہے جو ہمارے ملک کو دوبارہ عظیم بنا سکتا ہے۔

یہ صرف چند الفاظ نہیں، یہ ایک عہد ہے جو ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ یہ میرے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی ایک التجا ہے۔ میں آپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت ہمارے اس مشن کو کامیاب کرے۔ یہ ایک دیا ہے، جو میں نے آج جلایا ہے، مگر اس کی روشنی تبھی پھیلے گی جب آپ میرا ساتھ دیں گے۔

آئیے، آج ہم اپنے ذاتی دکھوں سے نکل کر اس قوم کے لیے کچھ کریں۔ یہ صرف میرا مشن نہیں، یہ ہم سب کا فرض ہے۔ اندھیروں کے اس سمندر سے نکلنے کے لیے صرف ایک دیئے کی لو کافی ہوتی ہے۔ آج ہم سب مل کر وہ دیئے روشن کرتے ہیں۔ اپنے مستقبل کی خاطر، اپنے ملک کی عزت اور وقار کی خاطر، آئیے یہ مشن کامیاب بنائیں۔ 


خدا ہم سب کا 

حامی و ناصر ہو۔


تبصرے

  1. In sha Allah we stand with you and together we will become the hope of someone because today hard work gives results tomorrow ☺️

    جواب دیںحذف کریں
  2. Wow wow wow sir g no any word for the compliment of your thoughts and make helping hands for our youth
    MashaAllah MashaAllah May Allah makes many persons thoughts same like you Agar Pakistan ma asi souch waly insan hon to Hmara Pakistan kabi kisi sy pichy ni reh skta bs koi sidha raasta dikhany wala hoo

    جواب دیںحذف کریں
  3. ماشااللہ بہت ھی ذمہ دارانہ سوچ بالکل ہمیں اپنی نوجوان نسل کی سوچ کے مطابق تعلیم دلوانی چاہئے دباؤ نہیں ذالنا چاہئے اگر ان کی صلاحیتوں کو پس پردہ کر دیں گے تو ہم کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے اس نیک عمل میں میں آپ کے ساتھ ہوں اللہ رب العزت وطن عزیز کی حفاظت کرے اور ہمیں ہمت اور اسقامت عطا فرماۓ کہ ہم وطن عزیز کی خدمت کر سکیں
    آمین یارب العالمین

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Thanks for letting me choose my career and supporting me to be a space scientist ❣️

      حذف کریں
  4. Mashallah. .Allah grant you success.Because you helps other .

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

"قارئین کی پسند: ہمارے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالمز کی فہرست"

Vloggers ka Pakistan, Ducky Bhai, Rajab Butt, Sistrology

Sawal pochna mana hai, swal kyun pocha

Chacha, aur Chacha ka Pakistan!

Law of Karma, Maqfat e Ammal

Ducky Bhai, Rajab Butt aur Nani waly ka Sach, Ducky aik fake hero

Jinnah Ka Adhoora Khwab: Kya Tum Use Poora Karoge? Azadi Ka Asal Matlab: Jinnah Ke Alfaaz Mein